ریلی کی کوریج پر صحافی کے خلاف مقدمہ۔۔۔

وڈھ پریس کلب کے رکن ، سابق فنانس سیکرٹری اور روزنامہ آزادی  کے نمائندے مسعود احمد لہری کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی کی کوریج پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔یہ ضلع خضدار میں دوسرا واقعہ ہے کہ کوریج پر صحافیوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس سے ایک روز قبل خضدار پریس کلب کے سابق صدر اور سینئر صحافی ندیم گرگناڑی پر بھی مقدمہ درج کیاگیا تھا۔۔ وڈھ پریس کلب نے مقدمہ درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کو ہر حوالے سے خاموش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے صحافی کا کام ہر جلسے، جلوس اور ریلی میں شرکت کرنا اور اس کی آزادانہ کوریج کرنا ہے ۔ وڈھ پریس کلب نےمقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں