چینل کے مالک کو ماموں بنا دیا گیا آٹھویں فیل رکشہ ڈرائیور 2 لاکھ روپے تنخواہ لینے لگا ،اب چینل کیسے چلیں گے جہاں رکشہ ڈرائیور چلیں گے۔حال ہی میں لانچ کئے گئے ایک نئے چینل میں انتظامیہ پڑھے لکھے صحافیوں کا معاشی قتل عام کرنے میں مصروف ہے۔۔وہیں رکشہ ڈرائیور آٹھویں فیل اپنی جادوگری سے مالک کو ماموں بنانے میں کامیاب ہے، کسی کو ہوا تک نہیں لگی۔۔ چینلز میں ایچ آر کا شعبہ بڑی چھان پھٹک کے بعد نوکریاں دیتا ہے لیکن یہ رکشہ ڈرائیور سب کی آنکھوں میں دھول جھونک کر نہ صرف نوکری لینے میں کامیاب رہا بلکہ دو لاکھ روپے تنخواہ بھی وصول کررہا ہے۔چینل کے مالک صاحب کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ماضی میں بھی صحافیوں کے قتل عام جاری تھا لیکن اگر نئے چینل کے ساتھ ہی ایسا کھلواڑ ہوتا رہا تو نوجوان طلباء طالبات ترقی تو دور تنزلی کا شکار ہوکر رہ جائیں گئے اور شعبہ صحافت ایک داغ بن کر رہ جائے گا ۔۔