اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ رقص تھیٹر کا حصہ بن چکا ہے اور اگررقص نہیں دکھایا جائے گا تو تھیٹرچلانا مشکل ہو جائے گا،میرا کسی کے ساتھ ہرگز کوئی مقابلہ نہیں ، جو معیار ی کام کرتا ہے وہ خود ہی اپنا مقام حاصل کرلیتا ہے ، رقص اور کامیڈی انتہائی مشکل کام ہیں ۔ خوشبو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے شوبز میں کئی سال ہو گئے ہیں میں نے سفارش اور شارٹ کٹ کا آپشن استعمال کرنے والوں کو کبھی کامیاب ہوتے نہیں دیکھا بلکہ ان کے فن کی زندگی بہت عارضی ہوتی ہے ،انسان کو کسی کے بارے میں سن کر اپنی منفی رائے قائم نہیں کرنی چاہئے ۔

Facebook Comments