کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری راجہ طارق کو گلبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔قبل ازیں مرحوم کی نماز جنازہ پیرکو بعد نماز ظہر مسجد وسطی ایف سی ایریا میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں مرحوم کے اہل خانہ ،عزیز واقارب،وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی ،ایم کیوایم پاکستان کے سینیٹر فیصل سبزواری،پی ایس پی کے ڈاکٹر ارشد وہر،حفیظ الدین ،سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں ،پولیس افسران ،کراچی پریس کلب کے سیکرٹری محمدرضوان بھٹی،جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر ،پی ایف یو جے دستور کے سیکرٹری سہیل افضل ،اسسٹنٹ سیکرٹری شعیب خان ،سابق صدر کراچی پریس کلب امتیازخان فاران،سابق سیکرٹری،اے ایچ خانزادہ،ارمان صابر،نعمت خان ،عبدالوسیع قریشی، زین علی،کے یو جے کے تینوں دھڑوں کے عہدیدار اعجاز احمد ،شمس کیریو ،فہیم صدیقی ،حسن عباس ،ناصر شریف ،پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری پیر ایوب جان سرہندی ،امین یوسف ،سینئر صحافیوں نصرا للہ چوہدری ،شاہد جتوئی ،خلیل ناصر ،حافظ طارق ،مسعود انور ،واجد انصاری،نصیر احمد ،عامر خان،اطہرجاویدصوفی، سی آر اے کے صدر سمیر قریشی ،طحہٰ عبیدی ،مرحوم کے دوست احباب اور عمائدین شہرسمیت صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔راجہ طارق مرحوم کا سوئم منگل کو بعد نماز عصر تامغرب مسجد وسطی ایف سی ایریا لیاقت آباد میں ہوگا۔خواتین کے لیے قرآن خوانی کا انتظام ان کی رہائش گاہ فلیٹ نمبر 10 بلاک نمبر 9 زینت اسکوائر ایف سی ایریا لیاقت آباد میں گیا ہے۔دریں اثناء کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ،سیکرٹری محمدرضوان بھٹی اور دیگر عہدیداروں نے سینئر صحافی راجہ طارق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔کراچی پریس کلب کے تمام ممبران ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں ۔انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم, سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور ممبران نے سینیر صحافی کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور نیوز ون سے وابستہ راجا طارق کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، مجلس عاملہ نے راجا طارق کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی اللہ پاک راجہ طارق کی معغفرت فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے،ڈیسک ایڈیٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (دیپ) نے سینئر صحافی اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری راجہ طارق کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں چیئرمین دیپ ذاکر علی اعوان نے کہا ہے کہ راجہ طارق جیسے سینئر صحافی کے انتقال سے کراچی کی صحافت میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکےگا۔ راجہ طارق کا بے داغ صحافتی کیریئر نوجوان صحافیوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ اپنے بیان میں چیئرمین دیپ ذاکر علی اعوان، کنوینر دیپ رابطہ کونسل ساحر بلوچ، رکن دیپ رابطہ کونسل شمس الواحد، جنرل سیکریٹری عدیلہ انعام خان، سیکریٹری نشرواشاعت عبدالرحمان بیگ اور دیگر عہدیداران نے راجہ طارق کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں دیپ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ راجہ طارق کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

راجہ طارق سپردخاک، سوئم آج ہوگا۔۔
Facebook Comments