کوئٹہ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جناب نجیب اللہ خان کاکڑ کے رو برو صحافی عبدالواحد رئیسانی شہید کے قتل سے متعلق دائر مقدمہ کی سماعت ہوئی ۔ملزمہ برضمانت کے وکیل نے اپنی موکلہ کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں پیش کی جس پر عدالت نے ملزمہ کو اگلی سماعت پر عدالت کے رو برو پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت 25نومبر تک کے لئے ملتوی کردی ۔ اس موقع پر شہید صحافی کے بھائی اسفند یار رئیسانی متاثرہ خاندان کے دیگر افراد سمیت صحافی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

Facebook Comments