ریلوے کارڈ رکھنے والے جرنلسٹس کے لئے اچھی خبر۔ ریلوے ھیڈ کوارٹر نے ریلوے جرنلسٹ کارڈ کی معیاد میں دو ماہ کا مزید اضافہ کردیا۔ ریلوے کارڈز کی معیاد رواں سال اکتیس دسمبر کو ختم ہورہی ہے لیکن پانچ دسمبر کو پاکستان ریلوے کی شعبہ پی آر کی جانب سے کراچی، لاہور، راولپنڈی،کوئٹہ، ملتان سمیت تمام ریلوے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کو جاری خط میں کہاگیا ہے کہ اب ریلوے جرنلٹس کارڈز کی معیاد میں انتیس فروری دوہزار چوبیس تک اضافہ کردیا گیا ہے۔۔۔اس حوالے سے تمام متعلقہ شعبوں کو باخبر کردیاگیا ہے۔
Facebook Comments