پاکستان ریلوے نے صحافیوں کے لیے ریلوے رعایتی کارڈز کی معیاد بڑھا کر 28 فروری 2022 تک کر دی ہے کیونکہ یہ معیاد 31 دسمبر 2021 کو ختم ہورہی تھی ۔ اب تمام صحافی جن کے ریلوے کارڈز بنے ہوئے ہیں وہ اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے ۔ ریلوے کی جانب سے 2022 کے لیے نئے رعایتی کارڈ ز کا اجراء کم مارچ 2022 میں شروع کیا جاۓ گا۔۔واضح رہے کہ ریلوے رعایتی کارڈز پر صحافیوں کو اندرون ملک بذریعہ ٹرین سفر کرنے پر ٹکٹ پر اسی فیصد تک رعایت دی جاتی ہے۔ جب کہ صحافی کی اہلیہ پچاس فیصد رعایت کی حقدار ہوتی ہے۔۔

Facebook Comments