سندھی زبان کے ریجنل چینل سندھ ٹی وی کے دفتر پر چھاپہ مارکر ایف آئی اے نے مارننگ شو کے اینکر کو سائبر کرائم ایکٹ میں گرفتارکرلیا۔۔پپوکا کہناہےکہ مارننگ شو کے میزبان ارشاد جاگیرانی پر جعلی فیس بک اکائونٹ بناکر لڑکیوں وجامعات کی طالبات کو بلیک میل و ہراساں کرنے کا الزام بھی عائد ہے میزبان سوشل میڈیا پر اکثر اشتعال ونفرت انگیز شعروشاعری کی ویڈیوز بھی شیئر کرتا رہا ہے اور چند روز قبل غیراخلاقی شاعری پر مبنی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔۔ پپو نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا کہ مارننگ شو کے اینکرکی گرفتاری کو ایک صحافی کی گرفتاری بتایا جارہا ہے احتجاج کرنے والوں کو یہ علم نہیں کہ مارننگ شو کے میزبان صحافی نہیں ہوتے مارننگ شو انٹرٹیئنمنٹ کا حصہ ہوتے ہیں پپو کا مزید کہنا ہے کہ میزبان نے جیو نیوز کے معروف اینکر شھزاد اقبال کی کردارکشی کو بھی فروغ دیا تھا۔۔
سندھ ٹی وی پر چھاپہ، اینکر گرفتار۔۔
Facebook Comments