آپ ٹی وی فیصل آباد بیورو پر پیر کی شام اچانک چھاپہ پڑگیا چھاپہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نہیں بلکہ آپ انتظامیہ نے مارا، چھاپے کے دوران انکشاف ہوا کہ آپ نیوز کے بیورو ملازمین کو جوسز اور ریفریشمنٹ اجازت ہونے کے باوجود نہیں دئیے جارہے تھے چائے بھی دن میں صرف ایک بار دی جارہی تھی جب کہ آفس بوائے کی سیلری ہیڈآفس سے سترہ ہزار ماہانہ وصول کرکے آفس بوائے کو صرف تین ہزار روپے دئیے جارہے تھے، ان معاملات کے سامنے آنے پر آپ انتظامیہ نے فوری طور پر بیوروچیف کو برطرف کردیا، یہ وہی بیوروچیف ہے جسے جب رکھاگیاتو پپو نے آپ انتظامیہ کو خبردار کیاتھا کہ اس کے کیرئر میں صرف ایک بی کٹیگری کا اخبار ہے یہ اٹلی پلٹ ہے اس کا کوئی تجربہ نہیں۔۔ آپ انتظامیہ نے فوری طور پر ایک خاتون پورٹر کو بیوروچیف مقرر کردیاہے ان محترمہ کے کیرئر میں بھی دو چینلز میں چار ماہ کی انٹرن شپ تھی جس کے بعد وہ سات ماہ سے یہاں کام کررہی ہے۔ بہرحال یہ آپ نیوز کی دوسری خاتون بیورو چیف ہے اس سے پہلے کراچی میں خاتون بیورو چیف کو رکھاگیاتھا۔
آپ نیوز فیصل آباد بیوروپر چھاپہ۔۔
Facebook Comments