رحیم یار خان میں چوروں نے صحافیوں کوٹارگٹ کرلیا۔۔ سٹی سرکل پولیس کی سرپرستی میں موٹر سائیکل چور گروہ متحرک،روزانہ کی بنیاد پر درجنوں موٹر سائیکل چوری ہونے لگیں۔۔روزنامہ جہان پاکستان کے دفتر ملاقات کیلیے آنے والا مہمان نئی موٹر سائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھا،قبل ازیں بھی جہان پاکستان کے کرائم رپورٹر کی گاڑی سے مسلسل دو مرتبہ بیٹری جبکہ روزنامہ اوصاف کے دفتر کے باہر سے ہی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی۔۔امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر جرنلسٹ برادری کا جہان پاکستان دفتر میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔۔تفصیل کے مطابق سٹی سرکل بالخصوص تھانہ سی ڈویزن کی حدود میں پولیس کی ہی سرپرستی میں چوری اور ڈکیتی کی روانہ کی بنیاد پر درجنوں واداتیں ہونے لگیں،وارداتوں سے عوام خو دکو غیر محفوظ محسوس کرنے لگی ہے،صحافیوں کی جانب سے مثبت تنقید بھی پولیس کو چبھنے لگی جس پرپولیس نے صحافی برادری سے بدلہ لینے کیلیے جرائم پیشہ عناصر کی خدمات حاصل کرکے صحافیوں کو ’سبق‘سکھانے کاغیر اعلانیہ ٹارگٹ سونپ دیا ہے، صحافی برادری کو جرائم پیشہ عناصر کی طرف سے ٹارگٹ پر لیے جانے کے بعد ضلع بھر کی صحافی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،روزنامہ جہان پاکستان کے دفتر واقع عباسیہ ٹاؤن فلائی اوورمیں ملاقات کیلیے آنے والا رکن پور کا مہمان سجاد مانک اپنی قیمتی موٹر سائیکل سی جی ھنڈاRNN.1254898ماڈل 20119بلیک کلر سے ہاتھ دھو بیٹھا،سجاد مانک ریذیڈینٹ ایڈیٹر چوہدری محمد شہباز سے ملاقات کے بعد نیچے اترا تو موٹر سائیکل غائب تھی،قبل ازیں بھی جہان پاکستان کے کرائم رپورٹر تحسین بخاری کی گاڑی سے مسلسل دو مرتبہ بیٹری جبکہ روزنامہ اوصاف کے دفتر کے باہر سے موٹر ساٸیکل چوری کر لی گئی،نشاندہی کے باوجود آج تک پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہے
رحیم یارخان میں صحافیوں کو چورپڑگئے۔۔
Facebook Comments