rahat fateh ali khan bpl mein croro mein bik

راحت فتح نے امریکا میں 22 لاکھ ڈالر کا کیس جیت لیا۔۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے پروموٹر نے کیلیفورنیا کی عدالت سے 22 لاکھ ڈالر کا کیس جیت لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا کے مقامی پروموٹر نے ان پر بھتہ وصول کرنے، مالی دباﺅ ڈالنے اور ہتک عزت کے الزمات عائد کئے تھے۔ بالی ووڈ ایونٹس کے بکرم جیت سنگھ نے کارل کالرا جیون ساتھی کے ساتھ مل کر راحت اور پروموٹر سلمان احمد سے معاہدہ کیا تھا، راحت فتح علی خان کا شو 5 اکتوبر 2019 کو کیلیفورنیا میں ہونا تھا۔مسٹر سنگھ اور کارل کالرا کا راحت کے کنسرٹ کیلئے سلمان احمد سے اڈھائی لاکھ ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا ۔عدالتی دستاویز کے مطابق بکرم جیت سنگھ نے شو سے قبل راحت اور سلمان احمد پر 30 ہزار ڈالر بھتہ مانگنے اور دیگر الزامات لگائے تھے۔ ابتدائی طور پر وکلا پر 50 ہزار ڈالر خرچ کرنے کے باوجود سلمان احمد نے کیلی فورنیا سپریم کورٹ میں اپنی نمائندگی خود کی اور راحت فتح علی خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے ، مسٹر سنگھ نے عدالت میں تسلیم کیا کہ انھوں نے کنسرٹ سے پہلے 150,000 ڈالر ادا کئے ، سلمان احمد نے شو، کارل کالرا کو فروخت کیا تھا لیکن انھوں نے شو مسٹر سنگھ کو فروخت کردیا ،بکرم جیت سنگھ نے عدالت میں  دعوی کیا کہ سلمان احمد نے شو کی قیمت کم کرکے 150,000 ڈالر کر دی تھی۔ مسٹرسنگھ کاکہناتھاکہ سلمان احمد کی طرف سے شو کی قیمت کم کرنے کے سبب وہ مقررہ رقم ہی ادا کرنے کے پابند تھے، شو کی شام معاہدے کے مطابق سنگھ اور ساتھی پر ایک لاکھ ڈالر کا بقایا تھے، کارل کالرا کی جانب سے ایک لاکھ بقایا میں سے 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی پر شو دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، سلمان احمد نے شائقین کو شو میں تاخیر کی وجہ فنکار کو پوری قیمت ادا نہ کرنے کی وجہ بھی بتائی تھی۔مسٹر سنگھ نے عدالت کو بتایا کہ وہ سلمان احمد کی طرف سے رعایت پر راضی ہونے کے سبب 30 ہزار یا ایک لاکھ ڈالر دینے کے پابند نہیں رہے، شو سے قبل 30 ہزار ڈالر بھتہ کی شکل میں لے کر میری ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔سلمان احمد نے عدالت میں الزامات کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سنگھ اور ساتھی کے درمیان معاہدے میں ترمیم نہیں کرسکتے تھے، جج نے مسٹر سنگھ کی جانب سے عدالت میں پیش نصف درجن گواہوں کو بھی رد کردیا،راحت اور سلمان احمد نے صرف حقائق پر بھروسہ کرتے ہوئے عدالت میں کوئی گواہ پیش نہیں کیا۔عدالتی فیصلے کے بعد سلمان احمد کاکہناتھاکہ یہ کیس راحت فتح علی خان کے خلاف سازش تھی، سازش کا مقصد راحت فتح علی خان کی ساکھ اور انھیں 2.2 ملین ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچانا تھا۔یادرہے کہ سلمان احمد گزشتہ تین دھائیوں سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ہیں ،نوبیل پیس پرائز سمیت دنیا کے دیگر اہم مقامات پر راحت فتح علی خان کے شو کراچکے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں