rahat fateh ali khan bpl mein croro mein bik

راحت فتح کی تین بیویاں ہیں، سابق پروموٹر۔۔

معروف گلوار راحت فتح علی خان کے 12 برس تک گلوبل پروموٹر رہنے والے سلمان احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ راحت فتح علی خان نے 12 سال میں میرے ساتھ مل کر تقریبا 8 بلین روپیہ کمایا،میرے پاس آمدنی کے ایک ایک روپیہ کا حساب موجود ہے، افسوس ہوا کہ راحت فتح علی خان نے 12 برس کے کامیاب سفر کے بعد میری کمپنی پر بے بنیاد الزامات لگائے، راحت فتح علی خان کی تین بیویاں ہیں اور  ان سے جو اولادیں ہیں وہ ان کو چھپا کر پیسے دیتے تھے،وہ خود بھول گئے ہیں کہ انھوں نے پیسے کہاں خرچ کئے۔گلوکار کے الزام کے جواب میں سلمان احمد کاکہناتھاکہ راحت فتح علی خان نے انٹرنیشل مارکیٹ سے 22 ملین ڈالر اٹھائے اور صرف پاکستان سے ڈیڑھ ارب روپے بنائے، جہاں تک میرا تعلق ہے میرے پاس ایک ایک پیسے کا حساب موجود ہے،  پاکستان میں ایف آئی اے اور ایف بی آر کو   دعوت دیتا ہوں   کہ اس معاملے کی چھان بین کریں، میرے پاس چھپانے کو کچھ نہیں،ایف آئی اے اور ایف بی آر کو 8 بلین روپیہ کا مکمل حساب دینے کو تیار ہوں، میرا مقصد اپنا نام کلئیر کرانا ہے، میں راحت فتح علی خان کے ساتھ ایک پیسے کی بدعنوانی کرنا کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا،راحت فتح علی خان کے ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ میں کام کیا اور ان کے ساتھ بڑا اچھا وقت گزرا۔ان کاکہناتھاکہ راحت فتح علی خان مجھ پر لگائے گئے بےبنیاد الزامات واپس لیں ورنہ انٹرنیشل کورٹس میں ان پر مقدمہ کروں گا، میں نے ایک روپیہ کی بے ایمانی نہیں کی اور الزامات لگانے والوں کا اب جواب دینا ہوگا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں