rahat fateh ali khan bpl mein croro mein bik

راحت فتح علی خان کورونا کا شکار۔۔۔

معروف موسیقار اور گائیک  راحت فتح علی خان کا دبئی میں کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔ پاکستان میں  انہوں نے ٹیسٹ کروایا تو منفی آیا لیکن وہی ٹیسٹ دبئی میں ہوا تو پازیٹو آگیا۔انہوں نے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ چند گھنٹے میں یہ مثبت کیسے آگیا؟ راحت  اس وقت دبئی میں ہیں، وہ پاکستان سے کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر روانہ ہوئے تھے۔گلوکار اپنے استاد نصرت فتح علی خان کی وفات کے بعد سب سے زیادہ شہرت رکھتے ہیں، موسیقی سے عشق رکھنے والوں کو راحت کی آواز میں نصرف فتح علی خان کی خوشبو محسوس ہوتی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل گلوکار علی عظمت سمیت دیگر فنکار وفلم اسٹارز بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ کووڈ 19 کی وبا نے دنیا بھر میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو متاثر کیا ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں