صحافی فرحان ملک کے دفتررفتار ڈیجیٹل پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے چھاپہ مارا ہے۔دفتر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے فرحان ملک کا کمپیوٹر اور آفس کی یو ایس بی ڈرائیو ضبط کرلیے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فرحان ملک کے دفتر پر چھاپہ معمول کی تحقیقات نہیں آزادی صحافت پر حملہ ہے۔واضح رہے کہ 20 مارچ کو نجی چینل کے سابق ڈائریکٹر نیوز فرحان ملک کو ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے پیکا آرڈیننس کے تحت گرفتار کر لیا تھا، ان کے خلاف گزشتہ 3 ماہ سے یہ انکوائری جاری تھی۔جمعرات 20 مارچ کو انہیں ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی میں بیان دینے کے لیے طلب کیا گیا تھا بعد ازاں ڈائریکٹر سائبر کرائم کے احکامات پر سب انسپکٹر ذیشان نے مقدمہ نمبر 25/ 25 درج کر کے انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔21 مارچ کو عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر فرحان ملک کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا۔