سٹی نیوز نیٹ ورک کے سی سی او محسن نقوی نے مرحوم سینئر رپورٹر رفیق آزاد کے اہل خانہ کے لیے بڑا اعلان کردیا ۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ۔۔محسن نقوی نے ورکردوست ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے بڑے کھلے دل کے ساتھ اپنے ایسے مرحوم ورکر کے اہل خانہ کے لئے بڑے اقدامات کئے ہیں جس نے دفتر جوائن کرنے کے بعد صرف بارہ روز ہی کام کیا تھا جس کے بعد رفیق آزاد بیمار ہوکر اسپتال میں داخل ہوگئے تھے۔۔اور علالت کے دوران ہی انتقال کرگئے۔۔ محسن نقوی نے مرحوم رپورٹر کے تینوں بچوں کی تاحیات تعلیم کی ذمہ داری لیتے ہوئے گھر کا کرایہ بھی اپنےذمہ لے لیا ہے۔۔نیز مرحوم کی صاحبزادیوں کی شادی بھی محسن نقوی کرائیں گے، مرحوم کے بیٹے کو ٹوئنٹی فور کراچی بیورو میں ملازمت دی جائے گی، ہر ماہ گھر کا راشن ڈلوایا جائے گا۔ پپو کا کہنا ہے کہ اس سے قبل۔۔محسن نقوی کی ہدایت پر چینل انتظامیہ نے مرحوم رفیق آزاد کے اسپتال کا بل جو کہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد تھا ، کلیئر کیا۔۔ اگست کی پوری سیلری دی، ورکرز نے اپنے مرحوم ساتھی کے لئے بیس ہزار روپے اکٹھے کرکے دوران علاج مرحوم کے بیٹے کو اسپتال میں جاکر دیئے۔۔تدفین اور قل کا خرچہ بھی چینل انتظامیہ نے اٹھایا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ محسن نقوی لاہور میں اپنے سٹی چینل کے ملازمین کے لئے تو بہت کچھ کرتے ہی رہتے ہیں، کراچی میں سٹی چینل کھولنے کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے جس میں محسن نقوی نے نہ صرف اپنی روایات دھرائی بلکہ ان کے اس اقدام سے کراچی آفس کے دیگر کارکنان کا حوصلہ بھی بڑھا۔۔
