اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان ہیڈ کوارٹر کی7 منزلہ عمارت کو لیز پر دینے کےخلاف ریڈیو پاکستان کے ملازمین احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے شاہراہ دستور چوک کو بند کردیا جس سے ایوان صدر، سپریم کورٹ، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ جانے والے لوگ منجمد ہوکر رہ گئے۔ احتجاجی مظاہرے کی اطلاع پر اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر فواد چوہدری ریڈیو پاکستان ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے اور نیشنل براڈ کاسٹنگ ورکرز ایسوسی ایشن کے سی بی اے عہدیداروں سے ملاقات کرکے احتجاج کی مدت کم کرنے کی کوشش کی مگرایسوسی ایشن کے چیئرمین احمد نواز نیازی، سیکرٹری جنرل محمد اعجاز اور مرکزی صدر چوہدری ارشد نے لیز پر دینے کا حکم واپس ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کااعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمارت لیز پر نہیں جانے دیں گے،بلڈنگ کو بچائیں گے ہماری زندگیوں کا اللہ مالک ہے، قومی ورثہ تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ اصلاحات کی گنجائش ہے ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے 692 کنٹریکٹ ملازمین کی ملازمت کو تحفظ دینے کی یقین دہانی کرائی ۔شاہراہ دستور پر احتجاجی مظاہرے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ ہیڈ کوارٹرز ایک مہینے کے اندر منتقل نہیں کیا جارہا ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ملازمین سے مشاورت کی جائے گی، فواد چوہدری نے کہا کہ جب تک ملازمین اپنے کام کی صورتحال سے مطمئن نہ ہوں ادارے ترقی نہیں کرسکتے۔۔
ریڈیوملازمین سڑکوں پر نکل آئے۔۔
Facebook Comments