radio peshawar ki jali imarat ki bahali ka kaam shuruh na hosaka

ریڈیوپشاور کی جلی عمارت کی بحالی کا کام شروع نہ ہوسکا۔۔

ریڈیو پاکستان پشاور کی جلی ہوئی عمارت کی بحالی کا کام تاحال شروع نہ ہو سکا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ریڈیو پاکستان کی فوری بحالی کا کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی عمارت کی بحالی کے معاملے پر وفاقی حکومت سے رابطے میں ہیں، امید ہے ریڈیو پاکستان کی بحالی کا کام جلد شروع ہو گا۔واضح رہے کہ 10 مئی کو مظاہرین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے پیش نظر ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت میں توڑ پھوڑ کی اور اس میں آگ لگا دی تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں