وزارت اطلاعات نے ریڈیو پاکستان کے کئی اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیاجس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات نے ریڈیو پاکستان کے کئی اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا،ریڈیو اسٹیشنز کی بندش کی منظوری پی بی سی بورڈ نے دی تھی ، نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈیو اسٹیشنز کو پی بی سی کی مالی مشکلات کے باعث بند کیا جارہا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے واحد تربیتی ادارے پاکستان براڈ کاسٹ اکیڈمی کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایبٹ آباد اور سرگودھا کے ریڈیو اسٹیشن کو بند کیا جائیگا۔حکومت نے برسوں سے بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دینے والے پنڈی تھری آزاد کشمیر کے ریڈیو سٹیشن کو بند کردیاہے۔ حکومت نے ملک میں موجود ریڈیو کے واحد تربیتی ادارے پاکستان براڈکاسٹنگ اکیڈمی کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس حوالے سے حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے ہزارہ کے لاکھوں لوگوں کی آواز بننے والے ایبٹ آباد ریڈیو سٹیشن کو بھی بند کر دیا ہے۔ان 2 اسٹیشنز اور بارڈ کاسٹنگ اکیڈمی کے علاوہ شاہینوں کے شہر سرگودھا کے ریڈیو سٹیشن کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن 46سال پہلے اسلام آباد میں قائم کی گئی تھی جس کے تحت پاکستان براڈکاسٹنگ اکیڈمی قائم کی گئی جہاں سے پاکستان کے بڑے نامور اینکرز تربیت حاصل کر کے نکلے ۔۔ لیکن اب حکومت نے پاکستان ریڈیو کے واحد تربیتی ادارے پاکستان براڈکاسٹنگ اکیڈمی سمیت سرگودھا،ایبٹ آبااد اور پنڈی تھری آزاد کشمیر کے سٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کر لیااور اس کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔۔
ریڈیوپاکستان کے کئی اسٹیشن بند کرنے کا اعلان
Facebook Comments