Radio Pakistan scared Narendra Modi

ریڈیو پاکستان نے مودی کی نیندیں اڑادیں۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ نریندرمودی کا ریڈیو پاکستان کاحوالہ دینے سے معلومات کی فراہمی کے حوالے سے واضح طورپر اس قومی نشریاتی ادارے کے اہم کردار کا اظہار ہوتا ہے۔ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ قومی نشریاتی ادارے کی نشریات پورے بھارت میں سنی جائیں،ریڈیو پاکستان کی نشریات انٹرنیٹ پربھی موجود ہیں جن کو ہر جگہ سنا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نشریاتی ادارہ کشمیریوں کو بڑے پیمانے پر عمدہ کوریج دینے سے کشمیریوں کی آواز بن چکا ہے جس سے بھارت میں بدحواسی پھیل گئی ہے،ادارے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ یہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکے۔وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ تعطل کے دوران پاکستانی میڈیا بھارتی میڈیا کے برعکس ذمہ دارانہ، درست اور حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کررہا ہے جبکہ بھارتی میڈیا جنگی رحجان پیدا کررہا ہے۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں