پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نےملک کا 72 واں یوم آزادی اور ریڈیو پاکستان کا یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منانے کیلئے خصوصی پروگراموں کا آغاز کیا ہے جو ایک ماہ تک جاری رہیں گے۔ خصوصی پروگراموں کے آغاز کے سلسلے میں گزشتہ روز نیشنل براڈ کاسٹنگ ہائوس اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ ان پروگراموں کااہتمام خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل اور شعبہ پروگرام نے مل کر کیا ہے جو‘‘ ہم ہیں پاکستان’’ کے عنوان سے یکم سے 31 اگست تک نشر کئے جائیں گے۔ ریڈیو پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل نے جواس موقع پر مہمان خصوصی تھیں یوم تاسیس کے سلسلے میں نئے پروگرام ترتیب دینے پر خبروں اور پروگرام کے شعبوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عوام کے سامنے قومی نشریاتی ادارے کا حقیقی تشخص پیش کرنے کےلئے ان کی لگن ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں ریڈیو پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نےکہا کہ ادارے کو معاشی اور انسانی وسائل کے دباو کے باوجود ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جائے گا۔ خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کی کنٹرولر زہرہ عثمانی نےریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کی طرف سے پیش کئے جانے والے پروگرامز کی تفصیلات پیش کیں۔
ریڈیوپاکستان پر تبدیلیاں، نئے پروگرامز کا اعلان
Facebook Comments