radio fees rakhne ki tajweez

ریڈیو پاکستان پر ایک دن پرانا بلوچی بلیٹن نشر۔۔۔

ریڈیو پاکستان میں بلوچی بلیٹن ایک دن پہلے کا نشر کردیاگیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ  ریڈیو پاکستان میں بلو چی زبان میں ہونے والا نیوز بلیٹن جو ریکارڈ کوئٹہ اسٹیشن پر ہوتا ہے لیکن اسلام آباد اسٹیشن سے نشر کیا جاتا ہے ، تین مئی کی صبح ٹرانسلیٹر نہ ہونے کے باعث بلوچی زبان کا بلیٹن ایک دن پرانا ہی چلا دیا گیا۔۔اسی طرح اسے دوبارہ شام کو نشر کردیاگیا جب کہ یہ بلیٹن دو مئی کی رات کو کوئٹہ اسٹیشن پر ریکارڈ ہوا تھا۔یعنی چوبیس گھنٹے بعد بھی ریڈیو پاکستان سے پرانا بلیٹن ہی چلایاجارہا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ یہ ریڈیو پاکستان کے شعبہ خبر کی نااہلی اور لاپرواہی ہے کہ چوبیس گھنٹے پرانا  بلیٹن دوبارہ نشر کیا گیا ۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ یہ نااہلی ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر نیوز اور کنٹرولر نیوز کوآرڈینیشن کی  ہے جسے علم ہی نہ ہوسکا کہ بلوچی  نیوز بلیٹن پرانا ہے۔۔ اس حوالے سے تین مئی کو اسٹنٹ نیوز ایڈیٹر نے ایک اعلامیہ بھی  جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا کہ بلوچی یونٹ کا کوئی رکن ڈیوٹی پر نہیں تھا،انہوں نے ضیا بلوچ سے رابطہ کرنے کی کوشش مگر انہوں نے بھی فون نہیں اٹھایا۔ جس کے بعد شفٹ انچارج عبدالباسط خان کی ہدایت پر  مارننگ بلوچی بلیٹن  دوبارہ براڈکاسٹ کردیاگیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں