وزارت اطلاعات و نشریات کا ذ یلی ادارہ پا کستان براڈ کاسٹنگ کا رپوریشن ( سر کاری ریڈیو ) شدید ما لی بحران سے دو چار ہوگیا ہے اور وزارت اطلاعات و نشریات نے پنشنرز کے واجبات اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے وزارت خزانہ سے دو ارب32کروڑ41لاکھ روپے کی گرانٹ مانگ لی ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات کی جا نب سے لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پی بی سی ریاست کے میڈیا ادارے کے طور پر ملک بھر میں اپنے فرائض انجام دے ر ہا ہے۔پی بی سی کے ملازمین اور پنشنرز تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سر اپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہا ئوس کے سامنے ڈی چوک میں بھی دھرنا دیا۔ وزارت اطلاعات کی یقین د ہانی کے بعد ہی مظاہرین منتشر ہوئے۔ادارہ خسارے سے دو چار ہے لہذا پی بی سی کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے فوری طور پر2324ملین روپے فراہم کئے جا ئیں۔
ریڈیو پاکستان نے دو ارب کی گرانٹ مانگ لی۔۔
Facebook Comments