ریڈیو پاکستان ملتان میں انتخابی معرکہ پی بی سی ایمپلائز یونین کے نام، ہونے والے انتخابات میں پی بی سی ایمپلائز یونین نے 44 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کرلی۔۔جبکہ ورکر یونین نے 17 ووٹ اور یو ایس او نے 5 ووٹ حاصل کیے ، پی بی سی ایمپلائز یونین کی نمائندہ نسرین فرید نے اپنے تمام ساتھی ملازمین کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا، ریڈیو ملتان کے فنکاروں کی نمائندہ تنظیم آرٹسٹس ایکویٹی فورم کے چیئر مین عامر بچہ، صدر اسرار انجم، جنر ل سیکرٹری احسن شہباز، ذکیہ ناز کھوسہ، ماہ رخ حفیظ،شہلا تنویر ،کرن ،فاروق احمد، افتخار گیلانی اوراکرام الحق نے شاندار کامیابی پر ایمپلائز یونین کے عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی ہے ۔

Facebook Comments