radio fees rakhne ki tajweez

ریڈیوپاکستان میں یومیہ اجرت پر بھرتیوں کی تحقیقات کا آغاز۔۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس کنوینر سنیٹر فوزیہ ارشد کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی نے پی بی سی میں یومیہ اجرت پر بھرتی ہونیوالے 53 نئے ملازمین کے انتخاب کے عمل کے حوالے سے استفسار کیا ۔ڈی جی پی بی سی نے پی بی سی کے آئی ٹی سیکشن میں افرادی قوت کی کمی سے متعلق آگاہ کیا۔ کمیٹی نے سیکرٹری اطلاعات سے کہا کہ وہ ان 53 کیسز کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیں۔ سیکرٹری اطلاعات نےکیسز کا جائزہ لینے اور کمیٹی کو رپورٹ پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ کمیٹی کو اشتہارات کی تقسیم کے طریقہ کار، درجہ بندی اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے معیار سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔چیئر مین نے اشتہارات کی تقسیم کیلئے شفاف طریقہ کار قائم کرنے اور عمل کی نگرانی کیلئے غیر جانبدار بورڈ تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔ چیئرمین پیمرانے پیمرا کی پالیسی اور نقصان دہ مواد کی حوصلہ شکنی میں پیمرا کے کردار کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کیا، عرفان صدیقی نے کونسل آف کمپلینٹس کو فعال بنانے اور پیمرا کی کارکردگی بڑھانے کیلئے نامور افراد کو تعینات کرنے کی سفارش کی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں