پا کستان براڈ کاسٹنگ کا ر پوریشن کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ پنشنرز کو 16نومبر کو نصف پنشن ملی جس سے پنشنرز کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ ملازمین کو ہائرنگ کی ادائیگیاں نہیں کی جا رہیں۔ ملازمین کا موقف ہے کہ ادارے کو اس کے اخراجات کے حساب سے سالانہ بجٹ نہیں دیاجاتا جس کی وجہ سے مسائل جنم لیتے ہیں۔ ادارہ اس وقت مالی دبائو کا شکار ہے۔ ریٹائر ہونے والے ملازمین کو کروڑوں روپے کے واجبات کی ادائیگی با قی ہے۔
Facebook Comments