ریڈیوپاکستان میں تمام ورکرزکو نادرشاہی حکم جاری کیاگیا ہے کہ وہ اپنا کورونا ٹیسٹ خود اپنے خرچے سے کرائیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ریڈیوپاکستان کے ورکرز کا میڈیکل گزشتہ کئی برس سے بند ہے، میڈیکل بلز کی ادائیگیاں اب تک التوا کا شکار ہیں سونے پہ سہاگا اب انتظامیہ نے ورکرز کو خود سے کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم نامہ جاری کردیا جو بے حسی اور سفاکیت کی نشانی ہے۔۔ وفاقی حکومت کا دعوی ہے کہ پانچ سو ارب روپے کورونا مریضوں پر خرچ کررہے ہیں لیکن ریڈیو پاکستان کا یہ حال ہے کہ ایک ملازم وینٹی لیٹر پر موت و زندگی کی جنگ لڑرہا ہے جب کہ باقیوں کو کہاجارہا ہے کہ اپنے ٹیسٹ خود کراؤ،اور جس کا ٹیسٹ پازیٹیو نکل آئے وہ گھر پر آرام کرے۔۔ ریڈیو ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ورکرز کے ٹیسٹ انتظامیہ خود کرائے یا پھر فی کس دس ہزار روپے دیئے جائیں تاکہ ورکرز اپنے ٹیسٹ خود کراسکیں۔۔
ریڈیو پاکستان میں ملازمین کو کورونا ٹیسٹ خود کرانے کا حکم۔۔
Facebook Comments