radio pakistan mein 300 ghost pensioners ka inkeshaf

ریڈیوپاکستان میں نئے اسٹوڈیوز کا قیام۔۔

سر کاری ریڈیو اپنی نشریات کو موثر بنانے ، استعداد کار میں اضافے اور انسانی وسائل کی بہتری کیلئے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا رہا ہے جس میں نئے سٹوڈیوز کا قیام، جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا، نئے ایف ایم چینلز کا آغاز، مواد میں جدت اور آمدن بڑھانے کے ذرائع پیدا کرنا شامل ہے۔ ادارے کےتر جمان کے مطا بق اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت لاہور اور اسلام آباد میں جدید سہولتوں سے آراستہ سٹوڈیوز قائم کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں نیوٹیک اور ماحولیات کیلئے چینلز قائم کئے جارہے ہیں۔ پی بی سی کے پلیٹ فارم سے مختلف ایسے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جن سے آمدنی میں اضافہ ہوگا، وسط مدتی اور طویل مدتی اقدامات پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ عملے اور فنکاروں کو بروقت معاوضوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے اور دیگر اخراجات پورے کرنے کیلئے فنڈز کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کی بھرپورکوششیں کی جارہی ہیں۔تر جمان نے اس ا پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ کچھ عناصر اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے ان اقدامات کو اپنے مفادات کی راہ میں رکاوٹ اور خطرات تصور کرتے ہیں اور بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں