radio fees rakhne ki tajweez

ریڈیوپاکستان کی لائیو نشریات بندکردی گئیں۔۔

مقبوضہ کشمیر کی کوریج پر فیس بک انتظامیہ نے ریڈیو پاکستان کے آفیشل پیج پر براہ راست نشریات دو ماہ کے لیے بند کردیں۔اطلاعات کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے جمعہ کی صبح سے ریڈیو پاکستان کی خبروں کی براہ راست نشریات دو ماہ کے لیے بند کر دی ہیں جس کے بعد ریڈیو پاکستان کی براہ راست نشریات یوٹیوب آفیشل پیج پر نشر کی جارہی ہیں۔ اتوار کے روز فیس بک انتظامیہ نے ریڈیو پاکستان کو متنبہ کیا کہ دو پوسٹ فیس بک کمیونٹی کے معیارات کے منافی ہیں لہذا ریڈیو پاکستان کی خبروں کی براہ راست نشریات دو ماہ کے لیے بند کی جارہی ہیں۔فیس بک انتظامیہ نے مزید خبردارکیا کہ اگر ریڈیو پاکستان کی پوسٹس فیس بک کے معیارات پر پورا نہیں اتریں گی تو آئندہ خبر پوسٹس کرنے اور کمنٹ کرنے کی سہولت سے بھی ادارے کو محروم کر دیا جائے گا۔دوسری جانب ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خبریں نشر کرنے پر فیس بک انتظامیہ نے ہماری لائیو اسٹریمنگ بند کی، ریڈیو پاکستان نیوز، کرنٹ افیئرز چینل اور سوشل میڈیا نے 5 اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی سنگین صورتِ حال کے ساتھ ساتھ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے بھی واقعات کو بڑے پیمانے پر کور کیا تھا۔ریڈیو پاکستان نے وہ اسکرین شاٹس بھی جاری کیے ہیں، جن میں انہیں ماضی میں فیس بک کی طرف سے کچھ مضامین کے شائع کرنے پر خبردار کیا گیا تھا۔ یہ مضامین۔۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں