سیکرٹری نیشنل پریس کلب انوررضا نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلا عات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پر زور دیا ہے کہ ریڈیو پاکستان کے مختلف پرو گرامز میں شرکت کرنیوالے صحافیوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ،انہوں نے اس امر پر گہری تشو یش کا اظہار کیا ہے کہ ریڈیو پاکستان کے مختلف پروگرامز میں بطور تجزیہ کار اور بطور اینکر شرکت کر نیوالے صحا فیوں کی بڑی تعداد کو گزشتہ تین ماہ سے ادا ئیگیاں نہیں کی گئیں ،اپنے ایک بیان میں سیکر ٹری نیشنل پریس کلب کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق ایک طرف تو نجی میڈیا ہا ئو سز کی طرف سے عدم ادائیگیوں کا مسئلہ حل کرا نے کی بات کر تی ہیں تو دوسری طرف انکے ماتحت محکمےریڈیو پاکستان میں صحا فی تین تین ماہ سے ادا ئیگیوں کے منتظر ہیں،جس کے باعث ان کے مالی مسا ئل میں غیر معمولی اضا فی ہو چکا ہے،یہ صورتحال صحا فتی حلقوں میں گہری تشو یش کا با عث ہے ، معاون خصوصی مسئلے کا فوری نو ٹس لیں اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ صحا فیوں کےواجبات کی فوری ادائیگی کا بندوبست کریں۔
ریڈیو پاکستان کے صحافیوں کو فوری ادائیگی کا حکم۔۔
Facebook Comments