سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ریڈیو سٹیشن راولپنڈی نے پیسوں کی کمی پوری کرنے کیلئے درخت بیچ دیے ہیں ۔ سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس ہوا ، سینیٹر عرفان صدیقی نے ریڈیو سٹیشن راولپنڈی میں درخت کاٹنے کا معاملہ اٹھایا جس پر ڈی جی ریڈیو پاکستان نے وضاحت کی کہ ریڈیو سٹیشن راولپنڈی یں درخت پیسوں کی کمی پوری کرنے کیلئے بیچے گئے ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ریڈیو سٹیشن راولپنڈی سے درخت کاٹنے پر ڈی جی ریڈیو پاکستان کی سرزنش کی ، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ریڈیو پاکستان راولپنڈی سٹیشن ہیڈ کو جان بوجھ کر اجلاس میں نہیں لایا گیا ، ریڈیو پاکستان خسارے میں ہے تو درختوں کا کیا قصور ہے ، معاملے کو ایف آئی اے کو دیا جائے ، اس میں کرپشن کی گئی ہے ۔امریکا کے خوف کے علاوہ کیا چیز حکومت کو روس سے سستا تیل خریدنے سے روک رہی ہے؟ڈی جی ریڈیو سٹیشن نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ تمام درخت 7 لاکھ روپے میں فروخت کئے گئے ہیں ۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)