radio fees rakhne ki tajweez

ریڈیوپاکستان کے کٹے درختوں کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل۔۔

حکومت نے پاکستان براڈکاسٹنگ کوآپریشن کے مختلف دفاتر میں درختوں کی نیلامی کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ انکوائری کمیٹی درختوں کی تعداد، قسم، عمر اور حجم کا تعین کرے گی جنہیں پی بی سی کے دفاتر کے مختلف مقامات پر اپنی مالی مجبوریوں پر قابو پانے کے لیے کاٹ دیا گیا تھا۔ دی نیوز کو ددستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق کمیٹی اپنی انکوائری مکمل کر کے اس ماہ کی 30تاریخ تک جمع کرائے گی۔ میٹنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ میں ذاتی طور پر کمیٹی کو یقین دلاتی ہوں کہ اس سنگین معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹر عرفان صدیقی کے اٹھائے گئے دس سوالات کو بھی انکوائری کمیٹی کے ٹی او آرز میں شامل کرنے کی ہدایت کردی۔ معلوم ہوا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات (ایم او آئی بی) کے تحت تشکیل دی گئی کمیٹی جوائنٹ سیکرٹری (ایم او آئی ای)، نعیم اشرف راجہ ڈائریکٹر بائیو ڈائیورسٹی پروگرام (ایم او سی سی)، عامر عباسی ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے)، عامر سہیل ڈویژنل فارسٹ آفیسر راولپنڈی اور ڈاکٹر پریس، جو کمیٹی کے ترجمان کے طور پر کام کریں گے، پر مشتمل ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں