radio fees rakhne ki tajweez

ریڈیوپاکستان کا بااثر ڈائریکٹر نیوزعہدے پر کیسے؟؟

انتیس اکتوبر دوہزار تئیس کو عمران جونیئر ڈاٹ کام پر شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ریڈیو پاکستان کے ایک نیوز بلٹن میں ان سے فلسطین کی بجائے اسرائیل کی حمایت کا جملہ منسوب کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پی بی سی طاہر حسن کو معطل کردیاتھا۔۔ان کی جگہ عنبرین جان کو ڈی جی کا اضافی چارج دیدیا گیا ،نیوز ایڈیٹر اور ڈپٹی کنٹرولر معطل‘ نیوز ریڈر اور ٹرانسلیٹر کو بھی ہٹادیا گیا‘ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل‘ نگراں وزیراعظم ناراض ہوگئے تھے  ۔ ۔اسی خبر کے حوالے سے پپو نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی سیکرٹری اطلاعات تین سے چار بار اس واقعہ میں غفلت برتنے والے ڈائریکٹر نیوز کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا کہہ چکی ہیں مگر موصوف ابھی تک اپنے عہدے پر فائز ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے ذمہ دار ایکٹنگ ڈائریکٹر نیوز جو درحقیقت کنٹرولر نیوز ہیں انہیں واضح احکامات کے باوجود عہدے سے اس لئے نہیں ہٹایاجارہا کیوں کہ موجودہ ڈائریکٹر جنرل ان کی مبینہ سرپرستی کررہے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں