radio pakistan ke pensioners ka ahtejaaji muzahira

ریڈیو پاکستان کا بزنس پلان تیار۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج ہم نے ریڈیو پاکستان کا ایک بزنس پلان تیار کیا ہے۔اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کے دورے کے دوران پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 14 ماہ ریڈیو پاکستان میں ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا پروگرام شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آ کر قومی نشریاتی اداروں کی عمارتیں نیلام کرنے کے نعرے نہیں لگائے، گزشتہ دور حکومت میں ریڈیو پاکستان کی نیلامی کی باتیں ہوتی تھیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ انہوں نے 2014ءمیں پی ٹی وی پر حملہ کیا، انہی لوگوں نے 9 مئی 2023ءکو ریڈیو پاکستان پشاور پر حملہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے ریڈیو پاکستان کا ایک بزنس پلان تیار کیا ہے، ایف ایم 101 کے 25 سال مکمل ہو رہے ہیں، اس حوالے سے تقریب جلد منعقد ہوگی۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ آئی ٹی سے متعلق تمام معلومات اس نشریات سے نشر کی جا رہی ہیں۔ ڈرامہ، پروڈکشن اور آڈیو ڈرامہ ریل کے حوالے سے سٹوڈیو کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوڈ کاسٹ سٹوڈیو سمیت 24 گھنٹے میوزک کی نشریات بھی شروع کر دی گئی ہیں، اوورسیز پاکستانیز پاکستان کا پورا کانٹیٹ ورلڈ سروس سے حاصل کر سکتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صوت القرآن کی ٹرانسمیشن کو ڈیجیٹل کر دیا گیا، نیوز بلیٹن نیشنل کے نام سے سٹوڈیو بھی شروع کیا گیا، آج مجموعی طور پر 12 سٹوڈیوز کا آغاز کیا گیا، جو عالمی معیار کے مطابق ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام چیزیں 14 ماہ کی مختصر مدت میں مکمل ہوئی ہیں، اس دورانیہ میں ہم نے بہت سی کامیابیاں حاصل کیں، ہم نے فلم، کلچر اور ورثے کو فروغ دیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام سٹوڈیوز کو یونیورسٹیوں کے لیے بھی اوپن کیا جائے گا۔ پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور انفارمیشن سروس اکیڈمیز کو ضم کر کے طلبہ کےلئے پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں