حکومت ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہیں دینے میں ناکام، ریڈیوپاکستان کے ملازمین عید کی خوشیوں سے محروم ہوگئے۔۔ تفصیلات کے مطابق ریڈیو پاکستان کے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز چینل کے کانٹریکٹ اور ڈیلی ویجرز اسٹاف کو عید سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی۔۔واضح رہے کہ پرائیویٹ میڈیا اداروں کو حکومت کی جانب سے ملازمین کو تنخواہیں کی ادائیگی کی لیے اقدامات کئے لیکن سرکاری میڈیا ادارے کے کانٹریکٹ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہو گئے ڈائریکٹ جنرل ریڈیو پاکستان کی جانب سے اس کوتاہی پر زمہ داروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گی۔۔ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں کہاگیا تھا کہ عید سے پہلے تنخواہیں دیں گے لیکن عارضی اور یومیہ اجرت کے ملازمین کو تنخواہ ادائیگی کرنیوالے سیکشن کو چھٹی دیدی گئی۔۔
Facebook Comments