radio pakistan jalane walo ki zamanat mein toseeq

ریڈیوپاکستان جلانے والوں کی ضمانت میں توثیق۔۔

پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ریڈیو پاکستان میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پی ٹی آئی کے سابق اراکینِ اسمبلی اور کارکنوں کی ضمانت کی توثیق کر دی۔عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق اراکین اسمبلی  آصف خان، فضل الہی اور 6 کارکنوں کی ضمانت کی توثیق کی۔واضح رہے کہ پشاور میں 9 مئی کو پُر تشدد احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان کی عمارت کو آگ لگائی گئی تھی، جبکہ الیکشن کمیش کے آفس میں توڑ پھوڑ سمیت کئی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں