ریڈیو پاکستان حیدرآباد کی 69 ویں سالگرہ ریڈیو پاکستان حیدرآباد پر منائی گئی جس میں ملک بھر کے سینئر براڈکاسٹرز، سرکاری حکام، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ریڈیو کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی. ریڈیو پاکستان کے لان میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا بعدازاں استاد نیاز حسین آڈیٹوریم میں سالگِرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کو خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ میڈیا کے جدید دور میں ریڈیو کی اہمیت اور افادیت آج بھی قائم ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر براڈ کاسٹر محمود صدیقی نے کہا کہ ریڈیو پاکستان پر عالمی سطح کے فنکار آتے رہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ریڈیو پر ان کی زندگی بہتر گذری اور پیار کرنے والے ساتھی عملدار ملے۔ نامور براڈکاسٹر نصیر مرزا نے کہا کہ ریڈیو پر انمول پروڈیوسر اور حکام رہے ہیں جو نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہیں ریڈیو کے کئی فنکاروں پر پی ایچ ڈی ہو رہی ہے جو ریڈیو کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو حیدرآباد نے شاھ عبداللطيف بھٹائی کے رسالے کو ریکارڈ کیا ہے اور کئی کتاب بھی شایع کرائے ہیں۔ اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان حیدرآباد علی اکبر ہنگورجو نے کہا کہ ریڈیو کا ماضی میں ایک شاندار کردار رہا ہے جہاں سے بڑے بڑے نام پیدا ہوئے جنہوں نے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے فنکاروں پر پی ایچ ڈی ہونی چاہیئے انہوں نے فنکاروں، موسیقارون اور صداکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے جدید دور کے پیش نظر ہم نے ریڈیو کا ریکارڈ ڈیجیٹل کیا ہے اور ریڈیو کی نشریات سوشل میڈیا پر بھی شروع کی ہے جس پر پوری دنیا کے لسنر ریڈیو سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک براڈ کاسٹر کی حیثیت اس سماج میں منفرد ہے جو کبھی بھی ختم نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی ریڈیو پاکستان حیدرآباد ثقافت اور ادب کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار کر رہا ہے ۔ پورے سندھ سے فنکار اور موسیقار ریڈیو پاکستان حیدرآباد کے موسیقی کے شعبے سے وابستہ ہیں اور ان میں قدیم مقامی ساز بھی شامل ہیں جن کی اہمیت آج بھی قائم ہے۔ آخر میں محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا جس میں ماسٹر ولی، بختاور ماروی اور فضا ماروی گروپ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ پروگرام کے پروڈیوسر محمد یاسین جونیجو اور نگران محمد حسین تھے۔
ریڈیوپاکستان حیدرآباد کی 69 ویں سالگرہ منائی گئی۔۔
Facebook Comments