radio pakistan building not going to be leased

ریڈیوپاکستان کی عمارت لیزکرنے کا فیصلہ واپس۔۔

ریڈیو پاکستان کے ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت نے ریڈیو پاکستان کی عمارت لیز پر دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔وفاقی وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراطلاعات چاہتے ہیں کہ ریڈیو پاکستان کو مزید بہتر کیا جائے، کسی کو نوکری سے نہیں نکالا جا رہا اور نہ ہی ریڈیو پاکستان کی نجکاری کی جا رہی ہے، لیز پر دیئے جانیوالا نوٹفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔اس سے قبل ریڈیو پاکستان کی عمارت لیز پر دینے کے معاملے پر اسلام آباد میں ملازمین سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا، پولیس حرکت میں آئی، مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکا تو مظاہرین اور پولیس آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ کچھ دیر بعد مظاہرین کو آگے جانے کی اجازت مل گئی، انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا، مظاہرین کا کہنا تھا فیصلہ واپس لیا جائے۔ادھر کوئٹہ میں ریڈیو پاکستان کے ملازمین نے اپنے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر نعرے بازی کی۔ ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں