radio pakistan mein 300 ghost pensioners ka inkeshaf

ریڈیوپاکستان، ایڈہاک الاؤنس پنشن میں شامل کرنے کا حکم۔۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے ایڈہاک الائونس کو ریڈیو پاکستان ، پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے ریٹائرڈ افسران کی پنشن میں شامل کرنے کا حکم دیدیا ہے سابق انجینئرنگ منیجرسید جاوید اقبال سمیت گریڈ16سے21کے 86ریٹائرڈ افسران نے علی اکبر چغتائی ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر مختلف رٹ پٹیشنز میں موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی ملازمین جو 2010 سے بنیادی تنخواہ کا50فیصد بطور ایڈہاک الائونس وصول کر رہے تھے انہیں یہ الائونس پنشن میں بھی ملنا چاہئے کیونکہ یہ الائونس بعد میں جولائی2017کی تنخواہ میں ضم کر دیا گیا تھا عدالت نے اس حوالے سے تمام درخواستیں منظور کرتے ہوئے ایڈہاک الائونس کوریٹائرڈ افسران کی پنشن میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں