ریڈیو پاکستان کے دو ہزار پنشنرز کو ماہ جون اور جولائی کی پنشن کی ادائیگی نہ ہوسکی ۔ فنڈز میں کمی کے باعث پنشنرز کی دوماہ کی پنشن روکی گئی ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ ان کو پنشن کی جلد از جلد ادائیگی کی جائے۔ پنشنرز کے مطابق حکومتی پالیسی کے تحت لائف سرٹیفکیٹ جنوری اور ستمبر میں جمع کرائے جاتے ہیں اور پنشن بغیر کسی تعطل کے جاری رہتی ہے مگر سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے باوجود پنشن ادا نہیں کی گئی۔ انہوں نے نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اطلاعات عطا تاڑر سے مطالبہ کیا کہ وہ پنشنرز کی حالت زار کا نوٹس لیں۔
Facebook Comments