ریڈیو پاکستان کے کانٹریکٹ ملازمین کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم، ملازمین فاقہ کشی پر مجبور، انتظامیہ خاموش اور یونین اپنے مفادات میں مصروف۔۔ تفصیلات کے مطابق سندھ سمیت ملک بھر میں ریڈیو پاکستان کے کئی اسٹیشنز کے کنٹریکٹ اور ڈیلیویجز ملازمین کئی ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر فاقہ کشی کاٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں، جبکہ ریڈیو پاکستان انتظامیا اور ڈائریکٹر جنرل امبرین جان اپنے ہی ادارے کے کنٹریکٹ ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کر رہی ہیں۔۔ملازمین کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈائون اور ملازمین کو دو سے تین مہینے کے واجبات نہ ملنے پر کئی مسائل کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں لیکن ریڈیو پاکستان انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں ہے، جبکہ اس مشکل وقت میں یونین والے بھی صرف اپنے مفادات حاصل کرنے میں مصروف عمل ہیں۔۔کانٹریکٹ ملازمین نے ریڈیو پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل امبرین جان سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد ریڈیو پاکستان کے کے کنٹریکٹ ملازمین کے واجبات ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اسپیشل کورونا رلیف فنڈ پیکج بھی دیا جائے تاکہ اس مشکل وقت میں اپنے گھر کے لئے راشن حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مسائل حل کرسکیں۔۔۔
ریڈیوکے کنٹریکٹ ملازمین کئی ماہ سے سیلری سے محروم۔۔
Facebook Comments