radio fees rakhne ki tajweez

ریڈیو فیس 500 روپے لاگو کرنے کی تجویز۔۔۔

سینیٹ کمیٹی نے گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 500روپے ’ریڈیو فیس‘ لاگو کرنے کی تجویز دے دی۔ ڈیلی ڈان کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی ایک ذیلی کمیٹی کی طرف سے یہ تجویز مالی بحران سے دوچار ’پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن‘ (پی بی سی)کے لیے سالانہ 15ارب روپے اضافی ریونیو اکٹھا کرنے کی غرض سے دی گئی ہے۔ذیلی کمیٹی کا اجلاس اس کے کنوینیئر عرفان صدیقی کی زیرصدارت ہوا، جس میں پی بی سی کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کی مالی مشکلات پر بات کی گئی، جو کارپوریشن کو ایک دہائی سے درپیش مالی بحران کے سبب ملازمین کو جھیلنی پڑ رہی ہیں۔ ڈیلی ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے بتایا کہ ہر سال پاکستان میں لاکھوں گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوتی ہے،چنانچہ توقع ہے کہ فی گاڑی 500روپے فیس لاگو کرنے سے سالانہ 15ارب روپے کی اضافی آمدنی ہو گی۔ واضح رہے کہ ایسی ہی ایک تجویز 11سال قبل دی گئی تھی جسے حکومت نے مسترد کر دیا تھا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں