morning show anchor ne apne shohar ko dusri shadi ki mashroot ijazat dedi

رابعہ انعم سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے، ندایاسر

اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے میزبان رابعہ انعم کو اپنے شو پر مدعو کرنے کے حوالے سے اپنے بیان پر وضاحت پیش کی ہے۔ندا یاسر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے رابعہ انعم کو اس طرح نہیں کہا کہ میں اپنے شو میں انہیں نہیں بلاؤں گی، وہ ایک اچھی خاتون ہیں، کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کسی کا دن برا ہو تو ایسے حالات پیدا ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب کی زندگیوں کے بارے میں سب کو پتا ہے لیکن ایک میزبان کی حیثیت سے شو پر آنے والے میرے مہمان ہیں، مجھے اپنے مہمانوں کے پردے رکھنے ہیں، میں نے مہمانوں کوبلایا ہے وہ خود نہیں آئے، اس لیے مجھے کوئی حق نہیں پہنچتا، میں انہیں ذلیل نہیں کرسکتی اور کوئی دوسرا مہمان بھی ذلیل نہیں کرسکتا۔ندا یاسر کے مطابق بس میرا یہ ہی کہنا تھا کہ میرے مہمان کو کوئی دوسرا مہمان ذلیل نہ کرے، ہم کوئی نہیں ہوتے کسی کو کچھ بولنے والے، اوپر اللہ کی ذات بیٹھی ہوئی ہے، اللہ نے انصاف کرنا ہے، رابعہ انعم میرے ساتھ بہت اچھی ہیں، کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔واضح رہے کہ دو سال قبل رابعہ انعم نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی جن کے ہمراہ محسن عباس حیدر بھی مہمان کے طور پر شریک ہوئے تھے، جس وجہ سے رابعہ انعم معذرت کرتے ہوئے لائیو پروگرام سے اٹھ کر چلی گئی تھیں۔رابعہ انعم نے شو سے اٹھ کر جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ مجھے محسن عباس حیدر کے ساتھ بطور مہمان شو میں مدعو کیا گیا ، (جن پر ان کی سابقہ ​​بیوی فاطمہ سہیل نے 2019 میں گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا)۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں