pakistan mien shadia karoobari muaiday bangye

رابعہ انعم ہیرو بننے کی کوشش نہ کریں، متھیرا۔۔

ٹی وی میزبان رابعہ انعم کی جانب سے ندا یاسر کے مارننگ شو کو چھوڑ جانے پر متھیرا اور مشی خان نے تنقید کی ہے۔رابعہ انعم نے محسن عباس کی شو میں موجودگی پر گھریلو تشدد کیخلاف احتجاجی طور پر شو سے بائیکاٹ کیا تھا۔ماڈل اور میزبان متھیرا نے رابعہ انعم کے عمل پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ رابعہ انعم کو دوسروں کو سرعام تضحیک کا نشانہ بنانے کا کوئی حق حاصل نہیں، گھریلو تشدد کے خلاف کھڑا ہونا اچھی بات ہے لیکن وہ اچھے طریقے سے بھی شو کو چھوڑ سکتی تھیں۔انہوں  نے لکھا کہ میرے ساتھ بھی متعدد شوز میں مسائل ہوئے لیکن میں نے کسی دوسرے کی تضحیک کیے بغیر شو کو احترام سے چھوڑا۔متھیرا نے یہ بھی لکھا کہ غلطیاں کرنے والے لوگوں کو خود کو تبدیل کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے اور کسی کی براہ راست تضحیک کرکے ہیرو بننے کی کوشش سے گریز کیا جانا چاہیے۔سینیئر اداکارہ مشی خان نے بھی رابعہ انعم کے عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ میک اپ روم میں مہمانوں سے متعلق جان کر شو میں شرکت کرنے سے انکار کر سکتی تھیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ممکن ہے کہ رابعہ انعم کے منیجر کو ہر بات کا علم ہو اور انہوں نے اسے اسٹنٹ کے طور پر لیا ہو تاکہ زیادہ توجہ حاصل کی جا سکے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں