rabia anam ka nida yasir ke morning show se walk out

رابعہ انعم کا ندایاسر کے مارننگ شو سے واک آؤٹ۔۔

معروف میزبان اور اینکر رابعہ انعم نے ندا یاسر کے شو میں محسن عباس حیدر کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے پروگرام سے واک آؤٹ کیا ہے۔ندا یاسر کے مارننگ شو میں رابعہ انعم کو بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا اور شو میں فضا علی اور محسن عباس نے بھی مہمان کے طور پر شرکت کی ۔رابعہ انعم نے شو کے دوران ندا یاسر سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شو کا مزید حصہ نہیں بن سکتیں کیوں کہ کچھ غلطیوں کی معافی ہوتی ہے لیکن کچھ غلطیاں عمر بھر ساتھ رہتی ہیں۔انہوں نے وضاحت دی کہ مجھے بتایا گیا تھا کہ شو میں فضا علی مہمان ہیں تاہم مجھے یہ علم نہیں تھا کہ محسن عباس بھی اس شو کا حصہ ہوں گے۔ اسی لئے میں کوئی ایسی مزید غلطی نہیں کرنا چاہتی جس سے گھریلو تشدد کو فروغ ملے۔رابعہ نے یہ کہتے ہوئے شو سے واک آؤٹ کیا اور معذرت کی کہ میں نے اپنے حصے کا چھوٹا سا کام کردیا ہے، ہوسکتا ہے کہ میری اس کوشش سے میری چھوٹی بیٹی یا کوئی دوست گھریلو تشدد کا نشانہ نہ بنے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں