رابی پیرزادہ کی وڈیوز سوشل میڈیا سے ہٹنا شروع

معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ سوشل میڈیا سے ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا۔پی ٹی اے اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سو کے قریب لنکس بلاک کر دیے جبکہ ایک درجن سے زائد ویب سائٹ سے نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ کا مواد ہٹا دیا گیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جس پر فنکاروں سمیت تمام سوسائٹی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے رابی پیرزادہ کی درخواست پر کارروائی شروع کی اور فیس بک، یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا سے ان تمام لنکس اور ویب سائٹس کو بلاک کرنا شروع کردیا جہاں رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ موجود تھے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سو کے قریب ایسے تمام لنکس بلاک کر دیے گئے ہیں جبکہ فیس بک اور یو ٹیوب انتظامیہ کی جانب سے جواب کے منتظر ہیں کہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کہاں سے اپ لنکس ہوئی۔ جواب ملتے ہی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کرے گا۔ دریں اثنا رابی پیرزادہ نے اپنی نئی زندگی کے آغاز کی کچھ تصویری جھلکیاں مداحوں سے شئیر کی ہیں۔ گزشتہ دنوں نازیبا ویڈیوزوائرل ہونے کے بعد رابی پیرزادہ شدید تنقید کی زد میں تھیں، اورانہوں نے شوبز سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جب کہ رابی پیرزادہ نے اپنی وڈیوزپرشرمندگی کا احساس کرتے ہوئے اپنے سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرشئیر کیا تھا کہ جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔تاہم اب رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرلکھا کہ وہ ایک نئی زندگی کا آغازکررہی ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں خانہ کعبہ کی پینٹنگ کی کچھ تصویریں شیئرکیں، جس سے یہ ہی لگتا ہے کہ یہ پینٹنگزرابی پیرزادہ نے خود بنائی ہیں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں