dramo ne talaq ki sharah mein izafa kardia

رابی پیرزادہ کی وڈیو لیکس،عالمی سازش؟؟

خصوصی رپورٹ۔۔۔

معروف گلو کارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ سازشی گروہ نے کسی طرح میرا موبائل ڈیٹا ہیک کیا،شاید میری سابق مینیجر یا میرے کسی بہت قریبی جاننے والے کو خریدا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف سوچی سمجھی سازش کی جارہی ہے کیونکہ میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف آواز بلند کررہی تھی۔انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ میرے خلاف بہت پہلے مہم شروع ہوچکی تھی ،پہلے ایک جھوٹی خبر پھیلی کی کہ ایف بی آر نے مجھے نوٹس بھیجا،حالانکہ ایف بی آر نے مجھے کوئی نوٹس نہیں بھیجا تھا مگر یہ خبر سب نیوز چینلز پر چلی، اس کے بعد میں لندن ہیتھرو سے سفر کر رہی تھی کہ وہاں موجود ائیرپورٹ نتظامیہ نے بغیر کسی وجہ کے چار گھنٹے تک میری تلاشی لی اور کہا کہ میرے پاس بارودی مواد ہے۔اس کے بعد مجھے وائلڈ لائف پر چالان بھیجا جاتا ہے، میں وائلڈ لائف کے ساتھ تصاویر کوئی پانچ سال سے پوسٹ کر رہی تھی مگر مجھے اب چالان بھیجا جاتا ہے گرفتاری وارنٹ کے ساتھ۔رابی کا کہنا ہے سازش کرنے والوں کو جب اندازہ ہوگیا کہ وہ ان کے خلاف کامیاب نہیں ہو سکے توانہوں نے تصا ویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کی غلیظ حرکت کی۔

معروف گلو کارہ رابی پیرزادہ کی منیجر ساریہ نے شک ظاہر کیا ہے کہ گلو کارہ کی ویڈیوز لیک ہونے میں سابق منیجر کا ہاتھ ہو سکتا ہے ۔ انڈپینڈنٹ اردوکے مطابق رابی پیرزادہ کی موجودہ منیجر نے بتا یا کہ سابقہ مینیجر اس سارے واقعے سے پہلے نوکری چھوڑ کر چلی گئی تھی، وہ نہ اپنی تنخواہ لینے آئی نہ ہی ان سے رابطہ کیا، ان کا فون نمبر بھی کافی عرصہ سے بند ہے۔رابی کی مینیجر ساریہ کا کہنا ہے رابی شاید جلد صوفی ازم کی طرف جائیں گی مگر فی الحال وہ ذہنی طور پر اتنی پریشان ہیں کہ ان کے مستقبل کے بارے میں وثوق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔معروف گلو کارہ رابی پیرزادہ نے الزام عائد کیا ہے کہ میری ویڈیوز سازش کے تحت لیک کی گئیں اور اس کے پیچھے باا ثر افراد کا ہاتھ ہے ۔انڈپنڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی سے معلوم ہوا کہ اس سب کے پیچھے طاقتور لوگوں کا گروہ ہے۔رابی نے الزام لگایا کہ ان کے خلاف سازش کرنے والوں نے ان کی ویڈیو کو وائرل کرنے کے لیے چھ مختلف ممالک میں پیسے دئیے ، جن میں سے صرف دبئی میں انہوں نے 13 ہزار درہم دئیے۔رابی نے مزید کہا لوگ دیکھ لیں کہ جب سے میری ویڈیوز کا معاملہ سامنے آیا ہے تب سے مسئلہ کشمیر پر بات نہیں ہو رہی۔

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اپنی تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے کی درخواست دے دی۔درخواست میں رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ان کی تصویروں اور ویڈیوز کے باعث انہیں اور ان کی فیملی کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود ان کی تصویریں اور ویڈیوز فوری طور پر ہٹائی جائیں اور ان کے لنکس ختم کیے جائیں۔درخواست میں رابی پیرزادہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنا موبائل فون کمپنی کو واپس کیا تھا، جس میں موجود تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئیں۔گلوکارہ نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر ان کی تصویروں کے لنکس فوری ختم کیے جائیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری سرفراز نے رابی پیرزادہ کی درخواست ملنے کی تصدیق کی ہے تاہم اُن کا کہنا ہے کہ لنکس ختم کرنا پی ٹی اے کا کام ہے۔ایف آئی اے حکام نے مزید کہا کہ گلوکارہ کی درخواست پی ٹی اے کو بھجوادی گئی ہے۔(خصوصی رپورٹ)

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں