ایبٹ آباد کے علاقے ہری پور حطار میں شہید صحافی سہیل خان کی بہن کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا جسکی ایبٹ آباد پریس کلب اور ایبٹ آباد یونین آف جنرلسٹ بھرپور مزمت کرتے ہیں صحافی سہیل خان کو سچ لکھنے کی پاداشت پر پہلے قتل کیا گیا تھا جس کے بعد ملزمان کی جانب سے ان کے خاندان پر راضی نامہ کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا تھا راضی نامہ سے انکارپر مقتول صحافی کی بہن کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا گیا ہے جو کھلی دہشت گردی ہے جسکی شدید مزمت کرتے ہیں اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے قانون نافذکرنے والے اداروں کی غٖفلت و لاپرواہی اور ملزمان کو تحفظ دینے کی وجہ سے مقتول صحافی کی بہن کا قتل ہوا، ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹ کی کابینہ نے اس اقدام کی شدید مزمت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلی کے پی کے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کے ساتھ ساتھ تحفظ دیا جائے ۔۔

راضی نامہ سے انکارپرمقتول صحافی کی بہن بھی قتل۔۔۔
Facebook Comments