raat gaye chaar sahafio ki aghwa ki koshish nakaam

رات گئے چار صحافیوں کے اغواکی کوشش ناکام۔۔

کراچی کی مصروف ترین شاہراہ پر ائرپورٹ کے قریب چارصحافیوں کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔۔ صحافیوں کی مزاحمت پر تین موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی مصروف ترین شاہراہ ۔شارع فیصل پر ائرپورٹ کے قریب تین موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان نےچار صحافیوں پر حملہ کردیا، نجی چینلز کے چار صحافی گلشن حدید سے واپس آرہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے انہیں ائرپورٹ تھانے کے قریب گھیرکر اسلحہ کے زور پر اغواکرنے کی کوشش کی۔۔ بول نیوز، سمانیوز، دن نیوز اور مہران نیوز سے تعلق رکھنے والے رپورٹرز نے دلیری دکھاتے ہوئے مزاحمت کی جس پر موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ہوگئے۔۔مزاحمت کے دوران صحافیوں کو معمولی زخم بھی آئے۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں