ایف بی آر ان لینڈ ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا اور ان کی ٹریول ہسٹری کی تفصیلات حاصل کرلیں۔ذرائع ایف بی ار کے مطابق راحت فتح علی خان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات حکام کو بھجوادی گئی ہیں، جبکہ ان رقوم کا گوشواروں میں کوئی ذکر نہیں ہے۔ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کا انکم ٹیکس سال 2014 کا دوبارہ آڈٹ شروع کر دیا، ذرائع کے مطابق ایف بی آر گلوکار راحت فتح علی خان کی ایف آئی اے سے ٹریول ہسٹری بھی طلب کر چکا ہے ۔گلوکار راحت فتح علی خان کو سال 2014 کا پہلے 6 لاکھ 2 ہزار 473 روپے کا ٹیکس عائد کیا جا چکا ہے ،تھرڈ پارٹی انفارمیشن ملنے کے بعد گلوکار راحت فتح علی خان کا دوبارہ آڈ ٹ شروع کیا گیا ،تھرڈ پارٹی انفارمیشن ملنے کے بعد گلوکار راحت فتح علی خان سے سات دسمبر کو جواب طلب کیا گیا تھا،گلوکار راحت فتح علی خان نے جواب جمع کرانے کیلئے 24 دسمبر تک کی مہلت مانگ لی جس پر انہیں 24 دسمبر تک جواب کرانے کی مہلت دے دی گئی ، ذرائع کے مطابق اگر راحت فتح علی خان نے مقررہ وقت پر جواب جمع نہ کرایا تو انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
