eid ke bad peca ke khilaf bharpoor tehreek chalane ka faisla

کوئٹہ سے اسلام آباد،صحافیوں کے لانگ مارچ کا اعلان۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے مجوزہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل کی مخالفت سمیت 19 مطالبات کی منظوری کے لیے کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔مذکورہ فیصلہ پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار کی زیر صدارت ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں ہوا۔پی ایف یو جے کا کہنا ہے کہ میڈیا اتھارٹی بل کالا قانون ہے، اسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔پی ایف یو جے نے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، سول سوسائٹی، انسانی حقوق، وکلا تنظمیوں کے قائدین اور طلبہ یونینز کو بھی لانگ مارچ میں مدعو کریں گے۔اجلاس می فیصلہ کیا گیا کہ لانگ مارچ کا قافلہ پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ کر 19 مطالبات کی منظوری تک دھرنا دے گا۔پی ایف یو جے کی تمام 13 تنظیمیں اپنے اپنےعلاقوں میں کنونشن کریں گی۔لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان پی ایف یو جے کے زیرِ اہتمام قومی کنونشن میں ہوگا۔دریں اثنا سینیئر صحافیوں اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے مجوزہ بل لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔میڈيا اتھارٹی بل کے خلاف فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے تحت لاہور پریس کلب میں اجلاس کے دوسرے دن شرکا نے قرار دیا کہ یہ بل آزادی صحافت اور آزادی اظہار کا گلا گھونٹنے کی کوشش ہے۔پی پی پی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے یقین دلایا کہ ان کی جماعت دل سے صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور اس کا ثبوت اسلام آباد دھرنے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شرکت تھی۔پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار نے کہا کہ وہ سب اس بل کے خلاف متحد ہیں، پی ایف یو جے کے جنرل سیکریٹری ناصر زيدی نے کہا کہ یہ ڈنڈا قانون ہے اور ایسی اتھارٹی کو تسلیم نہیں کریں گے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں